کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افرادجاں بحق ٬2زخمی ہوگئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افرادجاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ کھارادر کے علاقے کاغذی بازار کے قریب پیش آیا جہاں واقع بیکری پر فائرنگ سے دوا فراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کوثر شاہ بابا کے مزار کے قریب بیکری میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے٬ بیکری میں موجود افراد کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد45 سالہ مختیار اور40 سالہ اختر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح لانڈھی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی۔جب کہ ایک شخص میٹھا در کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بن گیا ہے۔دوسری جانب لیاری آٹھ چوک کے قریب حلوہ پوری کی دوکان پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 22سالہ عبداللہ زخمی ہوگیا ہے جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہوں۔جب کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 26سالہ نوجوان ریحان زخمی ہوگیا ہے جسے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :