کراچی٬ سول اسپتال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث زخمی ملزم کو گرفتارکرلیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سول اسپتال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث زخمی ملزم عبداللہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ملزم جمعرات کی صبح دو افراد کو قتل کر کے زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کرکے دہرے قتل میں ملوث زخمی ملزم عبداللہ کو گرفتارکرلیا ہے۔

مذکورہ ملزم نے جمعرات کی صبح کاغذ مارکیٹ میں واقع ایک میں لوٹ مار کی غرض سے داخل ہوا تھا اور مزاحمت کرنے پر دو افردا کو ہلاک کر کے فرار ہو گیا تھا تا ہم اس دوران ملزم خود بھی زخمی ہو گیا تھا اور سول اسپتال علاج کے پہنچا تھا۔پولیس نے مصدقہ اطلاع پر سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں چھاپا مارکرملزم عبداللہ کو اپنی حراست میں لے لیا اور طبی امداد دیے جانے کے بعد ملزم کو تھانے منتقل کردیا جائے گا تب تک دو پولیس اہلکار اس کی حفاظت پر معمور رہیں گے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بر وقت کارروائی کے باعث ملزم کو فرار کا موقع نہیں مل سکا اور اسپتال میں گرفتارہو گیا٬ملزم کو طبی امداد دی جا رہی ہے جس کے بعد تھانے منتقل کیا جائے گا اور تفتیش کے بعد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص نے ابتدائی طور پر اسپتال انتظامیہ کو گمراہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

متعلقہ عنوان :