اگر سی پیک منصوبے میں حقوق نہیں دیے گئے تو وفاقی حکومت کے خلاف عدالت جائینگے٬اسدقیصر

سی پیک معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔دو نومبر کو سونامی کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا٬مشتاق غنی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر سی پیک منصوبے میں حقوق نہیں دیے گئے تو وفاقی حکومت کے خلاف عدالت میں جائینگے۔لالی پاپ نہیں بلکہ مغربی روٹ تما م مراعات کے ساتھ چاہیے٬ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پشاور نشتر ہال میں سی پیک کنونشن سے خطا ب کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان چاروں صوبوں کا نام ہے اسلئے حقوق بھی یکساں دیے جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لالی پاپ نہیں بلکہ مغربی روٹ تما م مراعات کے ساتھ چاہیے٬ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ورنہ عدالت جانے کا راستہ اختیار کرینگے۔ تقریب سے خطا ب کے دوران مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ سی پیک معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔دو نومبر کو سونامی کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا ۔کنونشن سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں جاکر سی پیک پر رائے عامہ کے لئے سیمینار منعقد کرائینگے۔

متعلقہ عنوان :