ایم کام پارٹ ون کے طلباء اپنے داخلہ فارم یکم نومبرتک جمع کراسکتے ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:25

سرگودھا۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا ایم کام پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحان 2015ء میں ناکام ہونے والے طلباء وطالبات پہلے سالانہ امتحان 2016کے لئے اپنے داخلہ فارم 01نومبر2016تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواران داخلہ فارم اپنے کالج کے پرنسپل کے ذریعے جمع کروائیں گے۔امتحان کی فیس 3800/-روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔اگر کوئی پرنسپل یا امیدوار مقررہ فیس سے کم جمع کرائے گا تو مقررہ تاریخ کے بعد اسے کم فیس کا تین گنا جمع کرانا ہو گا۔ بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہو گی۔امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔