شہدا کار ساز کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ‘پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور استحکام کا جب بھی ذکر آئیگاتو شہداکارساز کی قربانیاں یاد آئیں گی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا

سابق امیدوار اسمبلی ٬ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سابق امیدوار اسمبلی ٬ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہدا کار ساز کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور استحکام کا جب بھی ذکر آئیگاتو شہداکارساز کی قربانیاں یاد آئیں گی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا٬پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنے خون کی ندیاں بہا کر ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی٬ ہم شہدا کار ساز کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کی تکمیل کریںگے٬شیہد بھٹو اور شیہد بے نظیر کے عوام دوست نعروں کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریںگے٬گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ٬اور عالمی برادری کاموش تماشا دیکھ رہی ہے ٬پیلٹ گن کا استعمال بند نہ کرانا اور انسانوں کو مقبوضہ کشمیر میں معذوری سے نہ بچا سکنا انسانی ھقوق کی عالمی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے٬عظیم حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی اور ان کا علاج معالجہ ناگزیر ہے ٬ عالمی برادری ٬ او آئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بھارتی درندگی کا نوٹس لیں ٬ یاسین ملک کو رہا کروا کر ان کا علاج معالجہ کرایا جائے بھارت کو پابند کیا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں درندگی بند کرئے٬ انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرئے ورنہ دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔