مسلم کانفرنس کے کارکنان سیز فائر لائن توڑنے کے اعلان پر کاربند ہیںاور اس روز ہزاروں کی تعداد میں 24نومبرکوکنٹرول لائن توڑیں گے ۔اپنے کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم ہوتا دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتے

مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما سردار مبشر جہانداد کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)مسلم کانفرنس کے کارکنان سیز فائر لائن توڑنے کے اعلان پر کاربند ہیںاور اس روز ہزاروں کی تعداد میں 24نومبرکوکنٹرول لائن توڑیں گے ۔اپنے کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم ہوتا دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما سردار مبشر جہانداد نے کیا ۔انہوںنے کہا کہ سردار عتیق نے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔پیپلز پارٹی نے بھی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کارکنوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس روز زیادہ اکثریت میں آکر کنٹرول لائن توڑنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔