جامعہ کشمیر کے طلباء کا پولیس ملازمین کے برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ شدید نعرے بازی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جامعہ کشمیر کے طلباء کا پولیس ملازمین کے برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ٬ احتجاجی مظاہرے کا آغاز جامعہ کشمیر سے ہوا طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے 104 بر طرف ملازمین کے حق میں اور حکومت کیخلاف نعرے درج تھے طلباء کا جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوا سیکرٹریٹ میں پولیس ملازمین کے دھرنے میں شریک ہوا اور اظہار یکجہتی کی احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے ماجد اعوان٬ علی شاہ٬ فیضان نقوی٬ عاقب سفیر٬طاہر میر ٬میر عمرمشتاق٬ احسان شیخ٬ولید میر٬ شانی مغل٬ عمار مرزا٬ راجہ تنویر٬ عظیم ترین٬ ہارون عباسی٬ راجہ صدام٬ فخر کاظمی٬ احسن ہمدانی٬ شجاع علی٬ جنید علی٬ علی رضا کاظمی٬ ودیگر سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب محنت کش عوام پر ظلم کے پہاڑ دیئے ہیں اور غریب پولیس ملازمین کے گھروں کے چولہے بجاھنے کی کوشش کی جارہی ہے جو سراسر نا انصافی ہے طلباء جامعہ کشمیر پولیس ملاز مین کیساتھ ہے اور حکومت کوکسی بھی صورت غریب ملازمین کو فارغ نہیں کرنے دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :