سکندر حیات کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کانائب صدر بننا تاریخی اقدام ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی باڈی میں آزادکشمیر سے عہدیدار کی نامزد گی کشمیریوں کے لیے باعث فخر ہے

ممبرکشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ممبرکشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہاہے کہ سکندر حیات کا پاکستان مسلم لیگ ن کانائب صدر بننا تاریخی اقدام ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی باڈی میں آزادکشمیر سے عہدیدار کی نامزد گی کشمیریوں کے لیے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں سردار سکندر حیات خان کے مزکزی عہدے پر جانے سے کشمیریوں سے ن لیگ کی وابستگی اور دلچسپی کاثبوت ہے ۔

گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات میں پہلی بار کشمیر یوں کوووٹ کاحق ملا اور پہلی ہی بار کشمیریوں کے نمائندے ٬ سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کومرکزی باڈی میں شامل کیاگیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اس اقدام سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگی ۔