فیصل آباد میں گزشتہ دو روز سے برائلر مرغی کے گوشت٬انڈوں اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:11

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) فیصل آباد میں گزشتہ دو روز سے برائلر مرغی کے گوشت٬انڈوں اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام جاری ہے جس کے تحت فیصل اور گردونواح میں بدھ کے روز بھی زندہ برائلر مرغی 157روپے فی کلو٬ گوشت 235 روپے فی کلو اور انڈے 99 روپے فی درجن فروخت ہوتے رہے۔ اسی طرح سبزیوں کے نرخوں میں بھی استحکام پایا گیا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی رپورٹ کے مطابق نئے آلو کی قیمت فروخت 38سے 40 روپے ٬سفید آلو کی قیمت 14 سے 16 روپے ٬سٹور شدہ آلو کی قیمت 20 سے 22 روپے فی کلو ٬پیاز کی قیمت 17 سے 19 روپے ٬ٹماٹر کی قیمت 40 سے 42 روپے٬ ادرک چائنہ کے نرخ 80 سی90 روپے ٬لہسن دیسی کے نرخ 190 سے 210 روپے ٬لیموں 54 سے 56 روپے ٬ سبز مرچ 55 سے 65 روپے ٬شملہ مرچ 80 سے 90 روپے ٬گھیاکدو40سے 44 روپے٬حلوہ کدو16سے 18 روپے ٬اروی 42 سے 45 روپے ٬ٹینڈے 80 سے 85 روپے٬پھول گوبھی 60 سے 65 روپے میں فروخت کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج جمعہ کے روز بھی مذکورہ اشیاء کی قیمتوںمیں کسی خاص ردوبدل کا امکان نہیں ۔

متعلقہ عنوان :