تین روزہ سنکیانگ ثقافتی نمائش کولمبو میں شروع ٬ افتتاحی تقریب میں شرکت اہم شخصیات کی شرکت

نمائش میں سنکیانگ کی ثقافت پر سیمنار ٬ غیر مادی ثقافتی ورثے اور فن کو اجاگر کیا جائے گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:09

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) تین روزہ سنکیانگ ثقافتی نمائش سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گئی ٬نمائش میں سنکیانگ کی ثقافت کے سیمنار ٬ غیر مادی ثقافتی ورثے اور فن کو اجاگر کیا جائے گا۔ جمعرات کو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق پرکشش چین اور رنگا رنگ سنکیانگ نامی تین روزہ ثقافتی نمائش سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں چینی سفیر ای شیئن لیانگ ٬ سری لنکا کے وزیر برائے شہر ی منصوبہ بندی اور پانی کی فراہمی اور نکاسی کے امور رؤف حکیم ٬ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ ثقافت کے ڈائر یکٹر مختر معسود سمیت چین اور سری لنکا کے مختلف حلقوں کی شخصیات نے اس سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ نمائش میں سنکیانگ کی ثقافت کے حوالے سے سیمنار ٬ غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش اور فنی شو شامل ہیں۔