سرینگر ٬تین ماہ کے دوران کریک ڈائون کی سب سے بڑی کارروائی ٬7 ہزا رسے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سات ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کواسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں معروف کشمیری مجاہد کمانڈر برھان وانی کے قتل کے بعد نوجولائی سے اب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس کریک ڈائون آپریشنز کے دوران ہر گھنٹے میں کم سے کم چار کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے اس دوران امتحانات کے بعد طلباء کو گرفتار کیا جبکہ ہسپتالوں اور گھروں سے زخمیوں کو بھی حراست میں لے لیا ۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے پورے جموں وکشمیر سے کم سے کم 446کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران پکڑ دھکڑ کی اس کارروائی کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کی سب سے کارروائی قراردیا جارہا ہے ۔ اس عرصے کے دوران پانچ سو سے زائد کشمیریوں پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :