نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے٬ نواز ٬ شہباز کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں٬ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید٬جنرل سیکرٹری زبیر انصاری ٬جوائنٹ سیکرٹری فیصل مجید اور صدر ٹریڈرونگ ننکانہ درشن سنگھ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ(ن)کا بلا مقابلہ مرکزی صدر اور خادم ااعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ(ن) پنجاب کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے٬ملک کے طول و عرض میں پاکستانی اپنے بچوں کیلئے روزگار ٬زراعت اور کاروبار کیلئے بجلی اور امن و امان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ دھرنے والے ہوس اقتدار میں اندھے ہو کر صرف حکومت گرانے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بے مثال قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ترقی اور روشنی کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہیں گا۔

پنجاب میں میاں خادم اعلیٰ پنجاب کے منصوبوں کی تعمیر میں تیز رفتاری پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ملک میں اب انتشار اور افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں نہ ہی عوام اس کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے ان کے پاس عوام کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔سیاسی عدم استحکام سے نوجوانوں کے روز گار کی خاطر کی جانے والی حکومتی کوششوں اور توانائی کے منصوبوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچایاہے۔

متعلقہ عنوان :