(ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹوں کے ’’کنٹینرز‘‘لگا رہی ہے‘چوہدری محمدسرور

ہم ملک میں کر پشن سے پاک جمہوریت چاہتے ہیں مگر حکمران کرپشن کو جمہوریت کی آڑ میں بچا ناچاہتے ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹوں کے ’’کنٹینرز‘‘لگا رہی ہے ٬ہم ملک میں کر پشن سے پاک جمہوریت چاہتے ہیں مگر حکمران کرپشن کو جمہوریت کی آڑ میں بچا ناچاہتے ہیں ٬(ن) لیگ تحر یک انصاف کادونوں میں سے کوئی ایک مطالبہ مان لیں 2نومبر کے احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی ٬سپر یم کورٹ سے بھی ملک میں شفاف احتساب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کی توقع ہے ۔

جمعرات کے روز تحر یک انصاف کے جلسے میں شر کت کیلئے لاہور سے فیصل آباد روانگی کے موقعہ پر پارٹی کے کارکنوں کے ہمرا ہ گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں جمہو ریت ‘آئین کے خلاف نہیں صرف کر پشن کیخلاف احتجاج کیلئے میدان میں آرہی ہے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں دو نومبر سے پہلے ہی احتساب کاتحر یک انصاف کا مطالبہ مان لیں ورنہ تمام تر حالات کی ذمہ دار خود حکومت ہی ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران کبھی تحر یک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگاتے ہیں اور اب ملک میں احتساب کی راہ میں بھی رکاوٹوں کے کنٹینرز لگاکر راستہ بند کیے ہوئے ہیں جسکے خلاف ہم سپر یم کورٹ اور عوامی عدالت میں جانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہو ریت کی بات کی ہے اورہم ملک میں کرپشن سے پاک جمہو ریت چاہتے ہیں کیونکہ جب تک اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک حقیقی جمہو ریت اور آئین وقانون کی حکمرانی بھی ممکن نہیں ہوسکے گی اور تحر یک انصاف احتساب کی جنگ لڑتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :