معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مضبوط ٬ مالی خسارہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے٬ ناصر سعید

حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں٬زاہد بخاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:25

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) تاجر راہنما٬ پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدرو پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیرعلیٰ پنجاب ناصر سعید نے کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مضبوط ٬ مالی خسارہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے٬ انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کی2015-16کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر جائزہ رپورٹ خوش آئند ہے٬ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں٬ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر24.5ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور پاکستان نے اب غیر ملکی اداروںسے مزید قرضے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے٬انہوںنے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں سی19.

(جاری ہے)

5ارب ڈالر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور 5ارب ڈالر کمرشل بنکوں کے پاس ہیں٬ انہوںنے کہا کہ اس کامیابی پر وزیراعظم اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے٬ سیکرٹری اطلاعات ٹریڈنگ ونگ لاہور زاہد بخاری نے کہا کہ عوام نے حکومت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے حکومت اس پر پورا اتر رہی ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ثمرات عوام تک بھی پہنچیں گے ٬انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے ٬مالی خسارہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے ٬سی پیک منصوبہ کی تکمیل اورملک میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور مفت اراضی کی فراہمی و ساز گار حالات کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے٬ انہوںنے کہا کہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات بجٹ کے اندر ہی رہے نیز کم مارک اپ کی شرح کی وجہ سے پرائیویٹ کریڈٹ میں اضافہ ہوا اور مستقبل میں حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا٬انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریکوں سے غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اس لیے اپوزیشن اپنے معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرے۔

متعلقہ عنوان :