گلگت٬محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے تمام ذمہ دارا ن اورمختلف مکاتب فکر کے علماء کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں٬ڈاکٹر اقبال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبا ئی وزیرڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے بہترین انتظامات کئے تھے جس کے لئے تمام ذمہ دارا ن اورمختلف مکاتب فکر کے علماء کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔آئی جی پی گلگت بلتستان اور ڈی جی رینجرزکا کردار بھی قابل تعریف رہا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر رہی٬جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی اس قسم کے انتظامات کئے جائیںگے۔عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے بہتر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہیں۔