گلگت ٬نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ مایوس نہ ہو ں جلد تقرر نامے جاری کر رہے ہیں٬ ابراہیم ثنائی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ مایوس نہ ہوں ٬ہم بہت جلد تقرر نامے جاری کر رہے ہیں۔آپ کے ٹیسٹ اور انٹرویوز میںمیرٹ کا خیال رکھاگیا ہے ٬تقرر نامے میں بھی کوئی بد عنوانی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔

جگلوٹ سکردو روڈ اور بلتستان یونیورسٹی پر جلد کام کا آغاز ہوگا٬اس حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں گلگت بلتستان سے تعلیمی پسماندگی اور غربت ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔