امریکی جنگی بحری جہازوں پرحوثیوں کے میزائل حملوںمیں ایران کا ہاتھ ہو سکتاہے٬جنرل جوزف ووٹل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:17

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اعلی ترین امریکی فوجی جنرل نے شبہ طاہر کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حال ہی میں امریکی جنگی بحری جہازوں پر حوثیوں کے میزائل حملوں میں ایران کا ہاتھ ہو سکتاہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے امریکی تھنک ٹینک سیٹر فار امریکن پروگریس کو بتایا کہ ایرانیوں کے حوثی باغیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اس لئے شبہ ہے کہ حوثیوں کی طرف سے امریکی بحری جہازوں پر حالیہ میزائل حملوں میں ایران بھی ملوث ہو سکتاہے اور ہمارے لئے یہ بات بھی بڑی اہم ہے کہ حملے کرنے کے فیصلے کس طرح کئے جاتے ہیں تاکہ ہم ہم ان حملوں کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کر سکیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی فورسز نے حال ہی میں اپنے بحری جہازوں پر میزائل حملو ں کو یا تو راستے میں ہی ناکارہ بنایاہے یا یہ میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو گئے ۔ واضح رہے کہ جنرل جوزف ووٹل مشرق وسطی بھر میں فوجی آپریشنز کی نگرانی کرنے والی امریکی فوجی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :