ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان مقرر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والی پشاور زلمی نے شاہد آفریدی کی جگہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو ٹیم کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپتے ہوئے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔ اس بات کا اعلان خود شاہد آفریدی نے دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے رواں سال بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :