بھارت بوکھلا گیا ٬ سرجیکل سٹرائیکس کی بڑھکیں مارنے والا بزدل ہندوستان اب عقابوں سے بھی ڈرنے لگا

بی ایس ایف کا راجستھان میں بین الاقومی سرحد کے قریب سے تربیت یافتہ پاکستانی باز پکڑنے کا دعویٰ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:05

نئی دہلی/ بیکانیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان کا خوف بھارت کے اعصاب پر سوار ہو گیا ٬ سرجیکل سٹرائیکس کی بڑھکیں مارنے والے بزدل بھارت نے اونٹ ٬کبوتروں اور غباروں کے بعد اب فالکن(بازوں) سے بھی ڈرنا شروع کردیا٬بی ایس ایف حکام نے راجستھان میں بین الاقومی سرحد کے قریب سے تربیت یافتہ پاکستانی باز کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ضلع سری گنگانگر کے قصبے انوپ گڑھ میں بین الاقومی سرحد کے قریب سے پاکستان کے ایک تربیت یافتہ باز کو حراست میں لیا گیا ہے ۔بی ایس ایف حکام کا دعویٰ ہے کہ باز میں نصب کیا گیا ایک ٹرانسمیٹر اینٹینا بھی برآمد کیا گیا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ دوران پرندے کے دوران پرواز ٹرانسمیٹرگر گیا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکورٹی فورسز کاکہنا ہے ہے کہ تربیت یافتہ باز سعودی شیخوں کا ہوسکتا ہے جو پاکستان میں تلو ر کے شکار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔باز کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت اس سے قبل اونٹ ٬ کبوتروں اور غباروں کو پکڑ کر انکے پاکستا ن کیلئے جاسوسی کرنے کے دعوے کرچکا ہے ۔بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑ نے کا دعویٰ کیاتھا اور چند روز قبل پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے کبوتر کے پرنوچنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ایسے اقدامات سے پاکستان کا تو کچھ نہیں بگڑتا٬ مگر ہاں بھارت اپنی بیوقوفی سے خود ہی جگ ہنسائی کا نشانہ بن جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :