معاشی ترقی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی ممکن ہے‘ ہم ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر جی ڈی پی کا خرچ 0.29 سے بڑھا کر ایک یا دو فیصد تک کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کاتقریب سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معاشی ترقی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی ممکن ہے‘ ہم ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر جی ڈی پی کا خرچ 0.29 سے بڑھا کر ایک یا دو فیصد تک کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔ وہ پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی حاصل کرسکیں مگر ہمیں کوالٹی آف پراڈکٹ پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ صرف حکومتی اداروں کا ہی کام نہیں بلکہ نجی اداروں کو بھی اس شعبے میں آگے آنا چاہئے۔ جس کے لئے نجی اداروں ی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور ٹیکسز میں نرمی برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت‘ خوراک‘ انرجی‘ فیول‘ صحت اور سپیس ٹیکنالوجی میں کافی کام کرنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر انوار الحق گیلانی نے قومی سائنس و ٹیکنالوجی کی حکمت عملی اور ایکشن پلان پیش کیا۔ (ن غ/ ع ا)

متعلقہ عنوان :