بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی تجدید 16 منٹ میں ممکن ہو گئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء): پاسپورٹ آفس میں آن لائن سسٹم متعارف کروانے کے بعد جہاں عوام کی لمبی قطاروں سے جان چھوٹی ہے وہیں اب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل محض 16 منٹ میں مکمل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پاسپورٹ کی تجدید کے بعد متعلقہ حکام آپ کے تجدید شدہ پاسپورٹ اور دستاویزات کو آپ کی دہلیز تک بھی پہنچا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کی آن لائن تجدید اور پاسپورٹ سے متعلق آن لائن سہولیات کا پہلا مرحلہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں متعارف کروایا تھا جسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام پاسپورٹ ایجنٹوں کے جعلی کاموں اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔(جاری ہے)
اس سہولت کے تحت ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 4 دن میں ممکن ہو جائے گا جبکہ تجدید شدہ پاسپورٹ کے اجرا میں 10 دن درکار ہوں گے۔
قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اس سہولت سے 24 گھنٹ مستفید ہو سکتے ہیں۔ اور ایسے افراد جن کی پاسپورٹ کی میعاد 7 ماہ رہ گئی ہے ، وہ بھی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کے بعد دستاویزات کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد نارمل تجدید کے لیے 10 دن جبکہ ارجنٹ تجدید کے لیے 4 روز کے اندر صارف کے دئے گئے پتے پر پاسپورٹ ارسال کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.