سعودی عرب نے پہلے بین الاقوامی بانڈ کے اجراء سے 17.5 ارب ڈالر اکٹھے کر لئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی عرب نے پہلے بین الاقوامی بانڈ کے اجراء سے 17.5 ارب ڈالر اکٹھے کر لئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایچ ایس بی سی نے جمعرات کو اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 5٬ 10 اور 30 سالہ مدت کیلئے امریکی مارکیٹ کیلئے بانڈ جاری کئے ہیں اور ابتدائی طور پر سعودی عرب کو 17.5 ارب ڈالر حاصل ہونگے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی طرف سے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بانڈ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :