ایران نے یمن میں امریکی بحریہ کے جہاز پر حملے میں کردار کے حوالے سے امریکی الزامات کو رد کر دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ایران نے یمن میں امریکی بحریہ کے جہاز پر حملے میں کردار کے حوالے سے امریکی الزامات کو رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد٬ غیر مناسب اور حقائق کے منافی قرار دیا۔ قبل ازیں امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ حوثی باغیوں نے یمن میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے امریکی ڈیسٹرائر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اس طرح کے الزامات کے ذریعے یمن میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :