چین کے پراپرٹی شعبہ کی شرح پیداوار میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں 8.8فیصد کا اضافہ ہوا ٬ سرکاری اعدادوشمار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جمعرات کو جاری کئے جانیوالے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پراپرٹی کے شعبے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 8.8فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے ۔شماریات کے قومی بیورو (این بی ایس ) نے جمعرات کی صبح مختلف صنعتوں کے مجموعی ملکی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں ٬ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی شعبے کی مجموعی ملکی پیداوار ابتدائی تین مہینوں میں 8.9فیصد کے اضافے سے 3.5ٹریلین یوآن (520بلین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی ٬پراپرٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری پہلے نو مہینوں میں بڑھ کر 5.8فیصد سالانہ ہو گئی جو کہ ابتدائی 8مہینوں میں 5.4فیصد سے زائد اور جنوری ۔

جولائی کی مدت میں 5.3فیصد سے زائد ہے ۔یہ بات گذشتہ روزجاری کئے جانیوالے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری کے جنون میں ایک درجن سے زائد چینی شہروں نے بڑھتی ہوئی منڈیوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ٬منڈیوں میں پائی جانیوالی گرمی کی وجہ سے فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ٬مکانوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے معیشت پر نیچے کی جانب دبائو پڑے گا ٬ کامرس بنک کے ساتھ سینئر اکنامسٹ ایشیاء جو ہائو نے ایک تحقیقی نوٹ میں کہا ہے کہ ہمیں سرمایہ کاری میں زبردست کمی کے کسی خطرے کا کوئی حقیقی امکان نہیں ہے ٬ آنیوالی سہ ماہی میں چین کی مالیاتی پالیسی تخمینے سے کم جارحانہ ہو گی ۔

جمعرات کو جاری کئے جانیوالے اعدادو شمار میں یہ بھی دکھایاگیا ہے تیسری سہ ماہی میں مالیاتی شعبے میں 5.6فیصد اور پہلی تین سہ ماہیوں میں 6.3فیصد اضافہ ہوا ٬ چین کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ تیسری سہ ماہی میں 6.7فیصد رہا جس نے ملک کو حکومتی اہداف 6.5سے لے کر 7فیصد سالانہ اضافے کو پورا کرنے کیلئے ٹریک پر رکھا ہے ٬ 2015ء میں معیشت کی نمو کی شرح 6.9فیصد رہی جو کسی صدی کی سہ ماہی میں سست ترین رفتار ہے ۔

متعلقہ عنوان :