چین منشیات اور دہشتگردی کیخلاف فلپائن کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے ٬ چینی صدر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو کہا کہ چین دہشتگردی ٬ منشیات اور جرائم کے خلاف جدوجہد میں فلپائن کی نئی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ان شعبوں میں فلپائن کے ساتھ تعاون کرنا چاہے گا ۔

(جاری ہے)

شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی صبح بیجنگ میں فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹرٹی کے ساتھ مذاکرات کے دوران کیا ۔

متعلقہ عنوان :