مولانا محمد اسلم خان نقشبندی کے زیر صدارت سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کا اجلاس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کا اجلاس مولانا محمد اسلم خان نقشبندی کے زیر صدارت مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم ؒ میرپور میں منعقد ہوا جس میں علامہ پروفیسر محمد یوسف فاروقی ٬ علامہ محمد احسان رضوی ٬ علامہ صاحبزادہ قدیر احمد زاہدی ٬ علامہ پیر محمد ممتاز نقشبندی ٬علامہ صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی ٬ علامہ مفتی ناصر جاوید سیالوی ٬ علامہ زاہد اقبال صدیقی ٬ علامہ محمد سلیمان سعیدی ٬ علامہ ناصر سلطان صدیقی ٬ علامہ محمد فاروق شرقپوری ٬ علامہ عبدالرشید صدیقی ٬ علامہ محمد شفیع القادری ٬ علامہ سید عبدالعزیز شاہ باروی ٬ علامہ مفتی کبیر حسین سعیدی ٬ علامہ سفیر احمد قادری ٬ علامہ عبدالرحمن نقیبی ٬ علامہ قاری محمد یوسف ٬ علامہ قاری اللہ دتہ شاکر ٬ علامہ قاری سرفراز احمد صدیقی ٬ علامہ قاری اظہر حسین ٬ علامہ قاری محمد نعیم ٬ علامہ محمد طارق سلطانی ٬ علامہ محمد ابراہیم ٬ علامہ شفقات حسین سلطانی ٬ علامہ شکیل احمد سلطانی ٬ علامہ علی اصغر قادری ٬ علامہ قاری محمد وسیم ٬ علامہ قاری محمد سلیم ٬ علامہ قاری محمد رفاقت ٬ علامہ محمد عمران قمر ٬ علامہ سید حبیب حسین شاہ ٬ علامہ قاری عطاالمصطفیٰ نقشبندی ٬ علامہ حافظ محمد شہزاد ٬ علامہ پروفیسر شاہد محمود ٬ علامہ محمد عاقب عطاری ٬ علامہ حافظ کاشف نذیر ٬ علامہ قاری اظہر اقبال ٬ علامہ صاحبزادہ اعجاز احمد نقشبندی ٬ علامہ مسعود رضا شامی کے علاوہ 2سو کے قریب علمائے اہل سنت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے علمائے اہل سنت نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا اور فروغ عشق رسول ؐ اور فکر و عمل کی اصلاح کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے اسلاف اہل سنت کی تعلیمات کی روشنی میں دین کی ترویج و اشاعت کا کام ایک تسلسل سے جاری ہے جو انشاء اللہ اخلاص اور اتفاق و اتحاد کے ساتھ جاری رہے گا۔

علمائے کرام نے مزید کہا کہ سنی علمائے مشائخ کونسل میرپور اخلاص اور جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے مذہبی حلقوں میں سنی علماء مشائخ کونسل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے محافل میلاد ٬ محافل حسن قرات٬ محافل نعت ٬ تربیتی کورسز ٬ تحفظ ناموس رسالت ؐ و ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کے ساتھ ساتھ غیر شرعی سرگرمیوں کیخلاف سنی علماء مشائخ کونسل نے موثر آواز بلند کی شہر میں امن کی فضاء کو قائم رکھنے بالخصوص علماء اہل سنت میں اتفاق و اتحاد قائم رکھنے اور باہمی محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

ربیع الاول شریف میں پہلے سے بڑھ کر دینی محافل کا انعقاد جوش و جذبہ کے ساتھ کیاجائیگا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملعونہ آسیہ مسیح کو فی الفور پھانسی دی جائے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علماء اہل سنت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں دفاع پاکستان اور آزادی کشمیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے ۔ ہندوستان نے اگر جنگ کی حماقت کی تو بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی ہو گا۔