میونسپل کارپوریشن ان ایکشن‘ 10 من دودھ میں 3من سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ برآمد

دومیل پل سے ملاوٹ شدہ دودھ دریائے جہلم کی نذر‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی ‘جرمانے اور متعدد کو وارننگ جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)میونسپل کارپوریشن ان ایکشن‘ 10 من دودھ میں تین من سے زائد ملاوٹ شدہد دودھ برآمد‘دومیل پل سے ملاوٹ شدہ دودھ دریائے جہلم کی نذر‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور متعدد کو وارننگ جاری کردی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شکیل گیلانی سمیت پوری ٹیم کو شہریوں کا خراج تحسین ۔

شہریوں کی جانب سے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ مظفرآباد کی عوامی شکایات پر ددوھ فروش کے خلاف کاروائی دس من دودھ چیک کیا گیا ٬تین من سے زائددودھ ملاوٹ شدہ دریائے جہلم کی نظر متحدہ کو وارننگ اور جرمانہ مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ٬شہریوں کو سہولیت فرائم کر نا اور چیک اینڈبرنس ادارہ کی ذمہ داری ہیں شہرکے اندر بلدیہ کی ملاوٹ شدہ ددوھ کے خلاف کاروائی لائق تحسین میں شہر کے اند ر ہوٹلوں میں پلاستہ مل دودھ فروحت ہو رہا ہیں جس کی چیکنگ کے لئے فوڈ ٹیسٹ لیباٹری قائم کی جائے ‘سینئر قانون دان راجہ مخطاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے میونسپل کارپوریشن کو فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری بنا کر دے میونسپل کارپوریشن محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو سہولیات بہم پہنچا رہے ہیں جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈ انسپکٹرندیم میر٬سرفراز اعوان٬بشیر میر٬صحافی اعجاز کاظمی ٬ہارون مظفر قریشی بھی موجود تھے