مرحوم میجر (ر) سید بشیر حسین کاظمی کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ‘ مرحوم بلند پایہ شخصیت ٬ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے تھے‘ سیاسی ٬ مذہبی اور عسکری خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا

مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی رہنماؤں تصور حسین نقوی ‘عبادت علی کاظمی ‘طالب حسین ہمدانی و دیگر کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مرحوم میجر (ر) سید بشیر حسین کاظمی کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔ مرحوم بلند پایہ شخصیت ٬ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے تھے۔ سیاسی ٬ مذہبی اور عسکری خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ۔ موصوف کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید تصور حسین نقوی ٬ سید عبادت علی کاظمی ٬ سید طالب حسین ہمدانی ٬ عابد علی قریشی ٬ سید حمید حسین نقوی ٬ سید محسن رضا سبزواری ٬ سید عمران حیدر ٬ سید حسین سبزواری٬ سید زاہد حسین کاظمی ٬ سید مجاہد کاظمی ٬ سید افتخار حسین کاظمی ٬ سید فضائل نقوی ٬ سید طاہر حسین گردیزی ٬ سید طاہر بخاری ٬ سید ناظر عباس و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ٬ انہوں نے کہا کہ سید بشیر حسین کاظمی درر دل رکھنے والے انسان تھے ٬ وطن کی خاطر مر مٹنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا٬ تمغہ بسالت ان کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

عسکری خدمات کے بعد آپ نے سیاسی و مذہبی خدمات بھی بطریق احسن انجام دیں ٬مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد کے دو مرتبہ صدر منتخب ہو کر عزادری اور عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش رہے ۔ بشیر کاظمی کی اچانک وفات سے ہر دل غمزدہ ہے ۔ آپ اہلیان مظفرآباد کی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ دعا گو ہیں کہ خدا وند مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔