بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا ‘ بھارتی افواج اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا نکیال و دیگر سیکٹر پر بھارتی افواج کی بالااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

صدر لائر فورم ضلع میرپور شجاع حیدر لودھی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:26

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) صدر لائر فورم ضلع میرپور شجاع حیدر لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا ٬ بھارتی افواج اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا نکیال و دیگر سیکٹر پر بھارتی افواج کی بالااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کنٹرول لائن پر ہونے والی بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوںس ے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شجاع حیدر لودھی نے کہا کہ مودری سرکار دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے بھارت انتہا پسندوں کی پشت پناہی کرنے والا اور دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ملک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 104دن گزرنے کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی میں کمی نہیں آئی کشمیری بھارت سے اپنا حق حق خود ارادیت لے کر رہیں گے بھارت نے مقبوضہ وادی میں تاریخ کے بد ترین مظالم کی انتہا کر دی ہے دنیا کے کسی کونے میں اتنے مظالم نہیں ہو رہے جتنے بھارت درندہ صفت ملک معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں معصوم کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کے باوجود پوری دنیاکی خاموشی معنی خیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنا ظلم کرے گا تحریک آزادی میں اتنی تیزی آئی گی کشمیری آزادی سے کم کسی بھی نعمت کو قبول نہیں کرینگے اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق دبا سکتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہو گی ۔