مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر ‘گڈ گورننس اور تعمیروترقی کو اپنی ترجیحات قرار دے کر جس روڈ میپ پر سفر شروع کیا ہے وہ آزادکشمیرکے عوام کو خوشحالی کے ٹریک پر لے آئے گا‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکینڈری و ایلمینٹری بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکینڈری و ایلمنٹری ٬ ایم سی ڈی پی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر ٬گڈ گورننس اور تعمیروترقی کو اپنی ترجیحات قرار دے کر جس روڈ میپ پر سفر شروع کیا ہے وہ آزادکشمیرکے عوام کو خوشحالی کے ٹریک پر لے آئے گامسلم لیگ ن کی حکومت عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور عوام کے اعتماد کو کبھی متزلزل نہیں ہونے دے گی مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں قانون اور انصاف کی بالا دستی کی حکمرانی قائم کرے گی اور استحصالی کلچر کا خاتمہ کرکے آزادخطہ میں مساوات پر مبنی فلاحی معاشرہ قائم کرکے رہے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہم نے جو میکا نیزم اختیار کیا ہے اس سے خطہ کے عوام کی ماضی کی محرومیوں کا ازلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اور آزادخطہ میں گڈ گورنس کو فروغ ملے گا جس سے آزاد خطہ خوشحال معاشرے میں بدل جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تحریک آزادی کشمیر کو حقیقی انداز میں سیاسی ٬سفارتی ٬اخلاقی حمایت فراہم کرکے کشمیروں کے جذبہ حریت کو نئی مہمیز بخشی ہے ۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا بھر میں دستاویزی ثبوتوں کے ذریعے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وہاں کا دورہ کرے ۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی جاری رکھی تو وہ تباہ ہو جائے گا ۔کشمیری جب بھارت کے کسی قانون و آئین کو مانتے ہی نہیں تو پھر ہندوستان زبردستی طاقت کے ذریعے کیوں ان کی مرضی کے مغائر فیصلہ ٹھونسنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے