پانامہ لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم نواز شریف نے پالیسی بیان جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوا زشریف نے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نوا زشریف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کارروائی کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز سپریم کورٹ کی کارروائی کاکھُلےدل سےخیرمقدم کرتےہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت پے در پے فیصلے صادر کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔
پانامہ پیپرزکی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،اپوزیشن کےمطالبےسے پہلے سپریم کورٹ کےریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کااعلان کیا۔ٹی اوآرز کا تنازع شروع کرکےسپریم کورٹ کےراستےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ واضح برتری کےباوجودٹی اوآرزکمیٹی میں اپوزیشن کوبرابرنمائندگی دی لیکن حکومت کی شفاف اوربےلاگ تحقیقات کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
حکومت کی نیک نیتی پر مبنی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پانامہ لیکس کامعاملہ سپریم کورٹ اورلاہورہائیکورٹ کےسامنےلایاجاچکاہے۔ جبکہ اس سے متعلق قومی اسمبلی کے ایوان میں بھی تفصیلی موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں متعلقہ ٹی اوآرزکمیٹی بنائی گئی لیکن ہماری تمام کوششوں کے باوجود اس معاملے پر ٹی او آرز سے متعلق اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.