کراچی٬میٹھا در اورآٹھ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ٬ایک زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے میٹھا در اورآٹھ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میٹھا در میں نامعلوم ملزمان کوثر شاہ بابا کے مزار کے قریب بیکری میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے٬ بیکری میں موجود افراد کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے بیکری کے ملازم ممتاز اور اختر جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔ادھرآٹھ چوک کے قریب بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر عبداللہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امدادکے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔