کراچی ٬مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکے دوران 3 ملزمان سمیت25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان سمیت25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا ہے٬اس ضمن میں ایس ایس پی ویسٹ پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ منگھوپیر روڈ پر کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر علائوالدین کو گرفتار کرلیا گیاہے٬جس کا تعلق منشیات فروش نواب کٹنگ گروپ سے ہے۔

ملزم نے 50 ہزار روپے کے عوض سائٹ میں تین شہریوں کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے کٹی پہاڑی پر منشیات بیچنے کے تنازعے پر بھی ایک شخص کو قتل کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ٬منشیات اور دستی بم ملا ہے۔ادھرمومن آباد میں ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ زیرحراست افراد کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ لیڈی کانسٹیبلز کے بغیر آپریشن کرکے پولیس چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ٬جس کے دوران5مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔ بلدیہ ٹائون میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ٬ موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :