انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیراز وحید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 7نومبرتک ملتوی کردی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 7نومبرتک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے شیراز وحید کے خلاف ملک دشمن سر گرمیوں اور بغاوت کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں پولیس کے وکیل نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے میں 5 مفرور ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ تفتیشی افسر نے کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیاہے۔ عدالت نے ایک بار پھر پانچوں مفرور ملزمان دانش سعید٬نعیم٬شمشاد٬سید اظہر علی سمیت دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ عدالت نے ملزم شیرازوحید کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :