سندھ ہائی کورٹ کااسلام آباد کو بند کرنے اور دھرنے کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزارکوآئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کاحکم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد کو بند کرنے اور دھرنے کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزارکوآئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے بیرسٹرعلی طاہر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے اور دھرنہ دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ دھرنا اسلام آباد میں ہے تو وہاں کے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں کیو کی ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ قومی مفاد میں کہیں بھی درخواست دائرکی جاسکتی ہے۔ عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر اس حوالے سے مزید دلائل دیئے جائیں ۔عدالت نے بعداازاںسماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :