سندھ ہائی کورٹ کا نیب کوجے جے ویل ریفرنس کیس کے تمام گواہوں کے بیانات کی نقول وکلا کو فراہم کرنے کاحکم٬ سماعت 8نومبرتک ملتوی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کوجے جے ویل ریفرنس کیس کے تمام گواہوں کے بیانات کی نقول وکلا کو فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے جے جے و ی ایل ریفرنس سے معتلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم بشارت مرزا کے وکیل کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نیب کی جانب سے ہمیں گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی گئیں٬صرف ان گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی گی ہیں جو استغاثہ کے حق میں ہیں۔

احتساب عدالت نے جے جے وی ایل کیس میں جو فیصلہ دیا ہے وہ میرٹ پر نہیں دیا۔ احتساب عدالت نے ہمارا موقف تسلم نہیں کیا۔وکیل نے کہاکہ جے جے ویل کیس میں بشارت مرزا کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے نیب کو جے جے وی ا یل کیس سے منسلک تمام دستاویزات ملزم کے وکیل کو فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :