’’ریٹرن آف زینڈرکیج‘‘ کا چوتھا ٹریلر جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:18

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ اداکار ڈیوین جوہانسن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی والی فلم’’ریٹرن آف زینڈرکیج‘‘ کا چوتھا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کے چوتھے ٹریلرمیں دپیکا ایک جنگجو کی شکل میں نظرآرہی ہیں اورمعلوم ہوتا ہے کہ ہالی وڈ کا ان کا یہ کردار بالی وڈ کے پہلے کے تمام کرداروں سے مختلف ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فلم انگلش کے علاوہ بھارت میں ہندی٬ تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیزکی جائے گی۔