تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ختم ہونے کے قریب ہے٬ سعودی وزیرتوانائی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:15

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے وزیرتوانائی خالد الفلیح نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ختم ہونے کے قریب ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں رسد میں کمی پر قابو پانے کیلئے اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کا رحجان جلد ختم ہوجائیگا اورتیل کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔خالد الفلیح نے کہاکہ کہ گزشتہ دو برسوں میں تیل کی قیمتیں 114ڈالر فی بیرل سے گر کر28ڈالر تک پہنچ گئی تھی اوراس عرصہ کے دوران اس شعبے میں سرمایہ کاری کی شرح نہ ہونے کی برابر تھی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ کئی عشروں تک مارکیٹ کو مستحکم رکھنے اورتیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس شعبے میں 24کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :