ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی٬شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:12

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 161.47 پوائنٹس کی بہتری سے 23466.44 پوائنٹس ہو گیا جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.09 فیصد یا 2.69 پوائنٹس کی کمی سے 3082.03 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم شین ڑین کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد یا 3.55 پوائنٹس کے اضافے سے 2057.34 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔