یونیسکو کے فیصلے پر تنقید سے ثابت ہوگیابانکی مون صہیونی لابی کے ایجنٹ ہیں ٬ حماس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:08

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) حماس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو صہیونی لابی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا حق ملکیت باطل کیے جانے کے فیصلے پر تنقید کر کے بان کی مون نے اپنی غیر جانبداری اور حق کی طرف داری کے تاثر کی خود ہی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حماس ترجمان سامی ابو زھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانکی مون کا بیان ان کے دائرہ اختیار اور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کردہ قراردادوں سے تجاوز اور عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلی توہین ہے۔