مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے ‘جس نے بر سر اقتدار آتے ہی میرٹ اور گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کی ہے‘ صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خط میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہو گا

مسلم لیگ (ن) ا سلام گڑھ کے صدر عامر رزاق کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) ا سلام گڑھ کے صدر عامر رزاق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک عوامی جماعت جس نے بر سر اقتدار آتے ہی میرٹ اور گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کردی ہے صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خط میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہو گا ‘مخالفین ن لیگ کی بھرتی ہوئی مقبولیت اور دانشمندانہ فیصلوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن آزاد خطہ میں پانچ سال پورے کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو ایک مثالی اور سٹیٹ ماڈل خطہ بنا کر دم لی گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق امیدوار اسمبلی مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمحمد نذیر انقلابی نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کیے جائیں گے عوام صبر رکھیں کوئی بھی کام راتوں رات نہیں ہوتا اہلیان اسلام گڑھ کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی ٬پانی اور دیگر مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے سابق پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے لوٹ مار کرتی رہی جس کی وجہ سے آج پورے آزادکشمیر میں مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں جس حل کرنے کے کچھ وقت لگے گا عوام صبر رکھیں انشاء اللہ ان کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :