مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 24نومبر کو سیز فائر لائن کراس پروگرام کی تیاریاں زور وشور جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 24نومبر کو سیز فائر لائن کراس پروگرام کی تیاریاں زور وشور جاری ہیں۔گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی سینئر نائب صدر مرزا شفیق جرال نے مظفرآباد کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی کے دفتر میں مظفرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم کانفرنسی ٹکٹ ہولڈروں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔

اجلاس میںدیوان علی خان چغتائی٬شمیم علی ملک٬راجہ ثاقب مجید٬میر عتیق الرحمن٬سمعیہ ساجد٬ مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق٬سید اظہر گیلانی ٬انصر پیرزادہ٬شیخ مقصود احمد٬سلیم اعوان٬ راجہ عمر فاروق٬ہارون آزاد٬قذافی الطاف٬سلیم عباسی٬وحید مغل ٬شیخ خورشید انور٬خواجہ نعمان عزیز٬افشاں سعید ایڈووکیٹ٬کوثر پروین ایڈووکیٹ کے علاوہ ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائینگی۔کیونکہ کشمیریوں نے بھارت کا جبر وستم قبول کیا مگر آزادی کے نقطے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کر رہی24نومبر کو آزاد کشمیر کے عوام سیزفائر لائن کو روندتے ہوئے آگے بڑیں گے ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر سلگتی چنگاری کی مانند ہے۔

جبکہ تک کشمیر کا حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیاء پر ایٹمی بادل منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے چوبیس نومبر کو سیز فائر لائن کو کراس کرنے کی کال دیکر کشمیری قیادت اور ریاستی نمائندگی کرنے کا ثبوت دیا۔مسلم کانفرنس کے کارکن صدر جماعت کی کال پر بھرپور انداز میں حصہ لینگے مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بھارتی بریریت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتی۔مظلوم کشمیری عوام بھارتی سنگینیوں کے سائے تلے پاکستان زندہ باد اور آزادی کے حق میں نعرہ لگا کر دنیا پر واضح کر چکے ہیں کہ کشمیری بھارتی تسلط کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کرتے۔جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔بھارت نام نہاد جمہوریت کا علمدار جس نے مظلوم کشمیریوں پر بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مظفرآباد ڈویژن کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوبیس نومبر کو سیز فائر لائن کراس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے جگہ جگہ کیمپ لگائیں اور اس پروگرام کو کامیاب کرانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائیںتاکہ چوبیس نومبر کو سینکڑوں کارکن سیز فائر لائن کو عبور کر سکیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سیز فائر لائن پروگرام میں حمایت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ انجمن طلبہ اسلام اور دیگر جماعتوں کے بھی مشکور ہیں ہم اپیل کرتے ہیں کہ وکلاء سیاسی سماجی مذہبی تجارتی حلقوں سے بھی عوام اس کال میں بھرپور شرکت کریں۔اس موقع پر مرزا شفیق جرال اور سید غلام مرتضی گیلانی نے اپر اڈہ میں استقبالیہ کیمپ کا جائزہ لیا گیا ۔