نوازشریف کاصدر٬سردارسکندرحیات کانائب صدرمنتخب ہوناکارکنوںکے اعتمادکامظہر ہے ‘ ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوںکی رائے کااحترام کیا‘پاکستان وآزادکشمیرتیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرزبیراقبال کیانی اورڈویژنل صدریوتھ ونگ راجہ رضوان کا مشترکہ بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) نوازشریف کاصدر٬سردارسکندرحیات کانائب صدرمنتخب ہوناکارکنوںکے اعتمادکامظہرہ٬ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوںکی رائے کااحترام کیا٬پاکستان وآزادکشمیرتیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں٬عمران خان ’’سرکس کے بادشاہ‘‘٬مہینے میںدوچارسرکس اورکرتب کرناان کامشغلہ ہے٬ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدرراجہ زبیراقبال کیانی اورڈویژنل صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رضوان نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا۔

راجہ زبیراقبال کیانی اورراجہ رضوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کامسلم لیگ ن کاصدرمنتخب ہوناکارکنوںکے اعتمادکامظہراورکارکنوںکے دلوںکی آوازہے ہم وزیراعظم نوازشریف کوصدر اور سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوسینئرنائب صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان آزادکشمیرکااثاثہ ہیںآزادکشمیراورتحریک آزادی کشمیرمیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی خدمات سنہری حروف میںلکھی جائینگی راجہ زبیراقبال اورراجہ رضوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف٬وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر٬سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان عوام کے دلوںکی دھڑکن ہیںجنرل اسمبلی میںمیاںمحمدنوازشریف کاخطاب کشمیریوںکے دلوںکی آوازہے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی کاوشیںلائق تحسین ہیںکشمیری قوم کاپاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے ۔

(جاری ہے)

رہنمائوںنے کہاکہ عمران خان ’’سرکس کے بادشاہ ہیںاورمہینے میںوہ دوچارسرکس اورکرتب کرتے رہتے ہیںیہ ان کاپسندیدہ مشغلہ ہے سرکس کرنااورکرتب دکھاناعمران خان کی فطرت میںشامل ہے اس کے بغیر وہ نہیںرہ سکتے عمران خان کوچاہیے کہ وہ ’’بنی گالہ‘‘میںباقاعدہ ایک سرکس لگالیںدھرنوںاورناچ گانے والوںکوشرم آنی چاہیے عمران خان گزشتہ پانچ سالوںسے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیںلیکن باشعورعوام ان کے چنگل میںنہیںآرہی ہے عوام کوپتہ ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔