Live Updates

نومبر سینکڑوں نوجوانوں کاقافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا‘عمران کی کال پر نوجوان مر مٹنے کو تیار ہیں‘پانامہ لیکس لیگی حکمرانوں کو لے ڈوبی ہے‘جب تک کرپشن زدہ حکومت ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک احتجاج اور دھرنے جاری رکھیں گے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی نے کہا ہے کہ2نومبر سینکڑوں نوجوانوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا۔عمران کی کال پر نوجوان مر مٹنے کو تیار ہیں۔پانامہ لیکس لیگی سیاستدانوں کو لے ڈوبی ہے۔ تحریک انصاف پورے ملک کے اندر کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے اور جب تک کرپشن زدہ حکومت ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک احتجاج اور دھرنے جاری رکھیں گئے اور ملک کو کرپشن اور دھاندلی سے پاک صاف کر کے دم لیں گئے ۔

تحریک انصاف نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی ایک سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ جس میںنوجوان جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور اس میں کارکنان اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جو معاشرے کیلئے اہم قدم ثابت ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاطلہ چوہدر ی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو ایک نیا نظام دینا چاہتی ہے جس پر چلتے ہوئے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اور تمام ادارے کرپشن سے پاک ہوگااور ملک میں تعمیر وترقی کی نئی اہیں ہموار ہونگی وار نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع ملیں گئے اور ملک میں خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی جائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف انشاء اللہ ملک میں تبدیلی کی آواز بن کر ابھری ہوئی ہے عوام اور نوجوانوں کی بھرپور تعداد نے تحریک انصاف اور عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کر کے اس کو ملک میں ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر پیش کر دیا ہے دھاندلی زدہ کرپٹ حکمرانوں کیخلاف اپنا جہاد جاری رکھے گی ۔ 2نومبر کو راسلام آباد مارچ کے سلسلے میں سینکڑوں نوجوانوں پرمشتمل قافلہمیرپور سے اسلام آباد روانہ ہو گا۔تحریک انصاف پاکستانی وکشمیری عوام کی کایا پلٹنے میدان عمل میں نکلی ہے اور انشاء الله میرٹ وانصاف کی بالادستی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات