کھوئی رٹہ‘دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی ساما ن لے جانے والا چور گرفتار ‘50 ہزار روپے کا سامان بر آمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی ساما ن لے جانے والا چور گرفتار چوری ہوئی50 ہزار روپے کا سامان بر آمد پولیس نے دو ماہ قبل چوری ہونے والا 80ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کر د ی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ چتر میں رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے محمد عرفان ساکن چتر کو گرفتار کر لیا ملزم سے 50ہزار مالیت کا چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ایک دوسری کاروائی میں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف کی زیر نگرانی اے ایس آئیز حافظ ظہیر ٬ فیصل صدیق ٬ تفتیشی آفیسران راجہ ارشد ٬ محمد خلیل ٬ غلا ربانی معہ نفری نے چھاپہ مار کر ملزم عمران قوم چنگڑ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو مال قبل بازار سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل مالیتی80 ہزار بر آمد کر لیا پولیس کی بڑی کاروائیوں پر کھوئی رٹہ کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :