گاجر کے کاشتکاروں کوضرورت کے مطابق آبپاشی اورفصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:48

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ماہرین زراعت نے گاجر کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے جبکہ انہیں ضرورت کے مطابق آبپاشی کابھی مشورہ دیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ گاجر کے کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بروقت گوڈی کا عمل جاری رکھیں اور آبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گاجر کی فصل کو ابتداء میں ہفتہ میں 2بار آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم بعد ازاں ضرورت کے مطابق آبپاشی کاوقفہ بڑھایاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ جب گاجر کے پودے اگ آئیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2 سے 3سینٹی میٹر کردیں ۔ انہوںنے گاجر کو سبز تیلے ٬ سفید مکھی ٬لشکری سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔