میانمر میں 174ٹن وزنی سبز عقیق دریافت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:46

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) میانمر میں 174ٹن وزنی سبز عقیق (جیڈ) دریافت ہوا ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔ لمبائی میں 19فٹ تقریباً 5-8 میٹر کا حامل اس وزنی قیمتی پتھر کو میانمر کی شمالی ریاست کچین میں کانکنی کے دوران دریافت کیاگیاہے ۔ مذکورہ پتھر زمین میں 60 میٹرز کی گہرائی میں ایک پہاڑ میں پایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کے مطابق اس عظیم الجثہ پتھر کا ایک کوناسامنے آیا ہے جس کے تجزیہ سے معلوم ہواہے کہ اس کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس حالت کی مالیت 170 ملین ڈالر کو وہاں سے اسی حالت میں نکالنا اور اس کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنا متعلقہ مشینری کے نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے۔ میانمر میں دنیا کا بہترین سبز عقیق یا جیڈا ئیٹ پائے جاتے ہیں جس کی برآمد سے 2014ء میں 31بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا۔ گزشتہ سال نومبر میں جیڈ کی کانکنی کے دوران حادثات میں 100کان کن مارے گئے تھے۔ میانمر سے زیادہ تر جیڈ چین کے راستے سمگل کردیاجاتاہے۔