مدینہ منورہ میں میونسپل ملازمین کو دن میں 5بار الیکٹرونک حاضری لگانے کی ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:46

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مد ینہ منورہ میونسپل حکام نے ملازمین کے لئے سخت ہدایت جاری کر دی ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق میونسپل حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین دن میں 5بار فنگر پرنٹ کے ذریعے اپنی حاضری یقنیی بنائیں۔

(جاری ہے)

ملازمین نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ ہے اپنے فیصلے پر غور کریں٬تا ہم مدینہ کے میئر نے کہا ہے کہ 5بار حاضری لگانا قانونا درست ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مدینہ میونسیپلٹی میں 2300ملازمین کام کر رہے ہیں۔