یوکرائن کے معاملے پر کوئی معجزہ نہیں ہوا٬ میرکل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے برلن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس بات چیت میں کوئی معجزہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی تنازعے سے متعلق برلن میں ہونے والے اس اجلاس میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو بھی شریک ہوئے۔ اس اجلاس کے بعد میرکل نے کہا کہ مشرقی یوکرائن میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جمود ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس چار ملکی سمٹ کے بعد پوروشینکو نے اسے مشکل مکالمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک نے سن 2015 میں طے پانے والے منسک امن معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :