کولمبیا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی٬ معمولات زندگی درہم برہم

سیلاب کے باعث اسکولز بند ٬متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ٬نقصان کا خدشہ٬ ہائی الرٹ جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

ْبوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کولمبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ٬٬ کئی شہروں کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کولمبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔ سیلابی پانی سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے باعث اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے نقصان کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :